حیدرآباد۔ 24؍دسمبر (اعتماد نیوز ) محکمہ ثانوی تعلیم کے تحت اقلیتی طالبات کے رہائشی اسکولوں کے لئے حکومت کی جانب سے فنڈس جاری کئے گئے ہیں۔ ضلع چتور کے تحت اے پی ریسیڈنشیل اسکول برائے اقلیتی طالبات کے دو اسکول جو پائلیر اور کالیکری میں واقع ہیں ‘ ان کے
لئے 10.06کروڑ روپے اور 8.03کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ کمشنر ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن اور سکریٹری اے پی ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی حیدرآباد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اقلیتی طالبات کے دونوں اسکولوں کے آغاز کے لئے مذکورہ منظورہ بجٹ کا استعمال کریں۔